برلن : ( دنیا نیوز ) عالمی نمبر ایک آئیگا سویٹیک بیماری کے باعث ہیمبرگ اوپن ٹینس ٹورنامنٹ کے سیمی فائنل سے دستبردار ہو گئیں۔
پولینڈ کی 22 سالہ کھلاڑی نے ورلڈ ٹینس ایسوسی ایشن ( ڈبلیو ٹی اے ) کے زیراہتمام جرمنی میں جاری ہیمبرگ اوپن ٹینس ٹورنامنٹ میں روسی حریف کھلاڑی اینا بلنکوا کو 3-6 ، 2-6 سے شکست دے کر ایونٹ کے سیمی فائنل کے لئے کوالیفائی کیا تھا۔
سویٹیک پہلی بار ورلڈ ٹینس ایسوسی ایشن ٹور گراس کورٹ ایونٹ کے سیمی فائنل میں پہنچی تھیں اور انہیں اطالوی حریف لوسیا برونزٹی کے خلاف فائنل میں ان ایکشن ہونا تھا۔
یاد رہے کہ 22 سالہ کھلاڑی اگلے ہفتے ومبلڈن ٹینس ٹورنامنٹ کے پہلے راؤنڈ میں چینی ٹینس سٹار ژو لن کا مقابلہ کرنے والی ہیں۔
سویٹیک نے اپنے ٹوئٹر پیغام میں لکھا کہ بخار اور ممکنہ فوڈ پوائزننگ کی وجہ سے میں نے ایک بے چین رات گزاری، میں پرفارم کرنے کے قابل نہیں ہوں اور مجھے اپنا خیال رکھنے کی ضرورت ہے، مجھے امید ہے کہ میں جلد ٹھیک ہو جاؤں گی۔
I m so sorry but I have to pull out of my match today. I had a restless night because of some fever and possible food poisoning. I m not able to perform today and I need to take care of myself. I hope I ll be fine soon. Your support in Bad Homburg was amazing, thank you. pic.twitter.com/pAuN8Ug4u7
— Iga Świątek (@iga_swiatek) June 30, 2023