لندن : ( دنیا نیوز ) امریکی ٹینس سٹار اور عالمی نمبر 7 کوکو گاف ایسٹ بورن انٹرنیشنل ٹینس ٹورنامنٹ کے سیمی فائنل میں شکست کے بعد ایونٹ سے باہر ہو گئیں۔
کوکو گاف کو ایسٹ بورن انٹرنیشنل کے سیمی فائنل میں ہم وطن امریکی ٹینس سٹار میڈیسن کیز کے ہاتھوں شکست کا سامنا کرنا پڑا۔
ویمنز سنگلز کے سیمی فائنل میں میڈیسن کیز نے کوکو گاف کو سیدھے سیٹس میں 3-6 اور 3-6 سے شکست دے کر ایونٹ کے فائنل کے لئے کوالیفائی کر لیا۔
ایونٹ کے فائنل معرکے میں میڈیسن کیز کا مقابلہ روس کی کھلاڑی ڈاریا کساتکینا سے ہوگا۔