ثانیہ مرزا کی ایک بار پھر نئے انداز سے ومبلڈن میں واپسی

Published On 06 July,2023 02:37 pm

لندن : (ویب ڈیسک ) پاکستانی آل راؤنڈر شعیب ملک کی اہلیہ و سابق بھارتی ٹینس سٹار ثانیہ مرزا کی ایک نئے انداز میں ومبلڈن میں واپسی ہوگئی۔

ثانیہ مرزا نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر ومبلڈن سے اپنی کچھ تصاویر شیئر کی ہیں ، جن میں وہ چھتری اور مائیک تھامے ٹینس کورٹ میں کھڑی نظر آ رہی ہیں۔

اُنہوں نے تصاویر کے عنوان میں لکھا کہ ومبلڈن میں اس بار ایک مختلف کردار میں واپس آئی ہوں۔


ایک رپورٹ کے مطابق ومبلڈن میں ثانیہ مرزا 3 جولائی سے شروع ہونیوالے لیڈیز انویٹیشنل ڈبلز ایونٹ میں کھیلیں گی۔

رپورٹ میں یہ بھی بتایا گیا ہے کہ ثانیہ مرزا لیڈیز انویٹیشنل ڈبلز ایونٹ میں برطانیہ کی جوہانا کونٹا کے ساتھ ایونٹ کے گروپ بی میں شامل ہوں گی ، اس گروپ میں کم کلائسٹرز، مارٹینا ہنگس، فرانسسکا شیاوون اور روبرٹا ونچی بھی شامل ہیں۔

واضح رہے کہ ثانیہ مرزا نے اپنے 20 سالہ کیریئر کا آخری میچ رواں برس فروری میں کھیلا تھا، بھارتی ٹینس سٹار کے پاس ڈبلز اور مکسڈ ڈبلز میں 6 بار گرینڈ سلیم چیمپئن بننے کا اعزاز حاصل ہے ۔