لندن : ( دنیا نیوز ) یوکرین کی معروف ٹینس سٹار ایلینا سویٹولینا نے ومبلڈن اوپن ٹینس ٹورنامنٹ کے سیمی فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا۔
میگا ایونٹ کے ویمنز سنگلز مقابلوں کے کوارٹر فائنل میں سویٹولینا نے پولش ٹینس سٹار اور ٹاپ سیڈ ایگا سویٹیک کو شکست دے کر ٹاپ فور میں رسائی یقینی بنائی۔
کوارٹر فائنل میں سویٹولینا نے عالمی نمبر 1 ایگا سویٹیک کو تین سیٹ کے مقابلے کے بعد 5-7، 7-6 اور 2-6 سے شکست دی۔
A five-star performance @ElinaSvitolina defeats the world No.1 Iga Swiatek 7-5, 6-7(5), 6-2 to reach the semi-finals at #Wimbledon once again pic.twitter.com/l6nUu17KHj
— Wimbledon (@Wimbledon) July 11, 2023
ایلینا سویٹولینا کا ایونٹ کے سیمی فائنل میں ان سیڈڈ چیک مارکٹا ونڈروسووا سے جمعرات کو مقابلہ ہوگا۔
یاد رہے کہ مارکٹا ونڈروسووا نے کوارٹر فائنل میں نمبر چار سیڈ جیسیکا پیگیولا کے خلاف 4-6، 2-6 اور 4-6 سے کامیابی حاصل کر کے سیمی فائنل کیلئے کوالیفائی کیا۔
اپنی فتح کے بعد بات کرتے ہوئے سویٹولینا کا کہنا تھا کہ وہ یوکرین کے لوگوں کے لیے ’’ تھوڑی سی خوشی ‘‘ حاصل کر کے خوش ہیں اور روس کے خلاف جاری جنگ نے ان کے نقطہ نظر کو تبدیل کر دیا ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ میں ذہنی طور پر مشکل حالات کو آفت کے طور پر نہیں لیتی، زندگی میں اس سے بھی بدتر چیزیں ہیں، مجھے لگتا ہے کہ جنگ نے مجھے ذہنی طور پر بھی مضبوط بنایا ہے۔