ومبلڈن اوپن ٹینس ٹورنامنٹ: آریانا سبا لینکا کو شکست، اونس جبیر کی فائنل میں انٹری

Published On 14 July,2023 10:50 am

لندن: (دنیا نیوز) تیونس کی نامور ٹینس سٹار اونس جبیر اور جمہوریہ چیک کی مارکٹا ونڈروسووا ومبلڈن اوپن ٹینس میں خواتین کے سنگلز مقابلوں کے فائنل میں پہنچ گئیں۔

سال کے تیسرے گرینڈ سلام ومبلڈن اوپن ٹینس کے دلچسپ مقابلے انگلینڈ میں جاری ہیں جس میں شائقین ٹینس کو دلچسپ اور کانٹے دار مقابلے دیکھنے کو مل رہے ہیں۔

جمعہ کو خواتین کے سنگلز مقابلوں کے پہلے سیمی فائنل میچ میں تیونس کی اونس جبیرنے عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے بیلا روس کی نامور ٹینس سٹار اور میگا ایونٹ کی سیکنڈ سیڈڈ آریانا سبالینکا کو 7-6(7-5)، 4-6 اور 3-6 سے شکست دے کر نہ صرف میگا ایونٹ سے باہر کر دیا بلکہ فائنل کے لئے کوالیفائی بھی کرلیا۔

ایک اور سیمی فائنل میچ میں جمہوریہ چیک کی مارکٹا ونڈروسووا نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے یوکرین کی ایلینا سویٹولینا کو سٹریٹ سیٹس میں 3-6اور 3-6 سے شکست دے کر فائنل کے لئے کوالیفائی کیا۔

اونس جبیر نے ویمنز سنگلز سیمی فائنل میچ میں بیلا روس کی آریانا سبالینکا کو ہرا کر دوسری مرتبہ ومبلڈن اوپن ٹینس کے فائنل کے لئے کوالیفائی کیا، جمہوریہ چیک کی مارکٹا ونڈروسووا نے سیمی فائنل میچ میں یوکرین کی ایلینا سویٹولینا کو ہر اکر فائنل کا ٹکٹ کٹوایا۔