دفاعی چیمپئن ایلینا ریباکینا بھی ومبلڈن اوپن ٹینس ٹورنامنٹ سے باہر

Published On 13 July,2023 03:04 pm

لندن : (ویب ڈیسک ) ومبلڈن اوپن ٹینس ٹورنامنٹ میں عالمی نمبر ایک آئیگا سوئیٹک کے بعد دفاعی چیمپئن قزاقستان کی ایلینا ریباکینا بھی خواتین کے سنگلز مقابلوں سے باہرہوگئیں ۔

سال کے تیسرے گرینڈ سلام ومبلڈن اوپن ٹینس کے دلچسپ مقابلے انگلینڈ میں جاری ہیں جس میں شائقین ٹینس کو دلچسپ اور کانٹے دار مقابلے دیکھنے کو مل رہے ہیں۔

آج خواتین کے سنگلز مقابلوں کے کوارٹر فائنل میچ میں تیونس کی اونس جبیرنے عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے قزاقستان کی دفاعی چیمپئن ایلینا ریبا کینا کو ٹائی بریک پر سٹریٹ سیٹس میں 6-7(5-7)، 4-6 اور 1-6سے شکست دے کر نہ صرف میگا ایونٹ سے باہر کر دیا بلکہ سیمی فائنل کے لئے کوالیفائی کرلیا۔

اس فتح کے ساتھ ہی اونس جبیرنے گزشتہ سال کے فائنل میں اپنی شکست کا بدلہ بھی چکا دیا۔

ایک اور کوارٹر فائنل میچ میں بیلاروس کی سیکنڈ سیڈڈ آریانا سبالینکا نے امریکی حریف کھلاڑی میڈیسن کیز کو سٹریٹ سیٹس میں 2-6اور 4-6 سے شکست دے کر سیمی فائنل کے لئے کوالیفائی کیا۔