ومبلڈن ٹینس ، مارکیٹا وونڈروسوا فائنل میں پہنچ گئیں

Published On 13 July,2023 08:28 pm

ومبلڈن: (ویب ڈیسک) جمہوریہ چیک کی 24 سالہ مارکیٹا وونڈروسوا یوکرین کی ایلینا سویٹولینا کو ہرا کر ومبلڈن ٹینس کے فائنل میں پہنچ گئیں۔

مارکیٹا وونڈروسوا نے کہا کہ یہ ایک مشکل میچ تھا، حریف کھلاڑی نے مجھے کافی ٹف ٹائم دیا، میں یقین ہی نہیں کر سکتی کہ میں میگا ایونٹ کے فائنل میں جگہ بنا لی ہے۔

میچ کے دوران مارکیٹا وونڈروسوا نے حریف کھلاڑی کو دو سیٹوں میں بالترتیب 6-3 اور 6-3 سے پچھاڑا۔