لندن : ( ویب ڈیسک ) برطانوی ٹینس سٹار نیل اسکوپسکی اور نیدر لینڈز کے کھلاڑی ویسلے کولہوف پر مشتمل جوڑی نے ومبلڈن اوپن ٹینس ٹورنامنٹ میں مینز ڈبلز ایونٹ کا ٹائٹل جیت لیا۔
میگا ایونٹ کے مینز ڈبلز مقابلوں کے فائنل میں نیل اسکوپسکی اور ویسلے کولہوف پر مشتمل ٹاپ سیڈز جوڑی نے سپینش ٹینس سٹار مارسیل گرینولرز اور ان کے ارجنٹائنی پارٹنر ہوراشیو زیبالوس کے خلاف کامیابی حاصل کر کے ٹائٹل اپنے نام کیا۔
فائنل معرکے میں نیل اسکوپسکی اور ویسلے کولہوف نے مارسیل گرینولرز اور ہوراشیو زیبالوس کو 4-6 اور 4-6 سے شکست دی۔
Wesley Koolhof and Neal Skupski are Grand Slam Gentlemen s Doubles champions for the first time
— Wimbledon (@Wimbledon) July 15, 2023
The No.1 seeds have beaten Marcel Granollers and Horacio Zeballos 6-4, 6-4#Wimbledon pic.twitter.com/dojkmMD8yY
اپنی کامیابی کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے نیل اسکوپسکی کا کہنا تھا کہ میں نہیں جانتا کہ کیا کہوں، میں اور ویسلے اکٹھے ہوئے اور اس سال گرینڈ سلم جیتنا ہمارا مقصد تھا جسے ہم نے حاصل کر لیا ہے ، یہ اب بہت خاص محسوس ہو رہا ہے۔