ومبلڈن اوپن ٹینس: نوواک جوکووچ کو شکست، کارلوس الکاراز نے ٹائٹل اپنے نام کرلیا

Published On 16 July,2023 11:28 pm

لندن: (ویب ڈیسک) ہسپانوی ٹینس سٹار کارلوس الکاراز نے سربیئن ٹینس سٹار نوواک جوکووچ کو شکست دیکر وملبڈن چیمپئن شپ کا ٹائٹل اپنے نام کرلیا۔

پسپانوی ٹینس ستار کارلوس الکاراز نے پانچ سیٹ کے سنسنی خیز مقابلے میں نوواک جوکووچ کو 1-6، 7-6 ، 6-1 سے شکست دی، کارلوس الکاراز نے اپنے کیریئر کا پہلا گرینڈ سلیم ٹائٹل اپنے نام کیا، اگر نوواک جوکووچ جیت جاتے تو وہ 24 واں گرینڈ سلیم ٹائٹل اپنے نام کرتے۔

جوکووچ آسانی سے نہیں ہارے بلکہ تیسرے اور چوتھے سیٹ کے درمیان طویل وقفے کے بعد، وہ دوبارہ توجہ مرکوز کرکے واپس آئے اور پانچویں گیم میں الکاراز کو توڑ دیا، جوکووچ نے شاندار کروز کر کے میچ کو فیصلہ کن پانچویں سیٹ میں بھیج دیا۔

الکاراز کو پانچویں سیٹ کے دوسرے گیم میں بریک پوائنٹ پر بچاؤ نے دوبارہ جوش دلایا، اس کے بعد اس نے جوکووچ کو شاندار شکست دی۔