جوکووچ کو ومبلڈن فائنل کے دوران غصہ دکھانا مہنگا پڑ گیا

Published On 18 July,2023 02:37 am

لندن : ( ویب ڈیسک ) سربیا کے معروف ٹینس سٹار نوواک جوکووچ پر ومبلڈن اوپن ٹینس ٹورنامنٹ 2023 کے فائنل کے دوران غصے میں اپنا ریکٹ نیٹ کی جانب پھینکنے پر جرمانہ عائد کردیا گیا۔

خیال رہے کہ ہسپانوی ٹینس سٹار کارلوس الکاراز نے سربیئن ٹینس سٹار نوواک جوکووچ کو شکست دیکر وملبڈن چیمپئن شپ کا ٹائٹل اپنے نام کیا۔

ہسپانوی ٹینس سٹار نے پانچ سیٹ کے سنسنی خیز مقابلے میں جوکووچ کو 1-6، 7-6 ، 6-1 سے شکست دے کر اپنے کیریئر کا پہلا گرینڈ سلیم ٹائٹل جیتا۔

فائنل کے دوران پانچویں سیٹ میں جوکووچ نے غصے میں آکر اپنا ریکٹ نیٹ کی جانب زور سے پھینکا جو نیٹ کے پول سے لگنے کی وجہ سے ٹوٹ گیا جبکہ اس موقع پر امپائر فرگس مرفی نے فوری طور پر جوکووچ کو کوڈ کی خلاف ورزی پر وارننگ جاری کی۔

امپائر کی جانب سے وارننگ جاری کئے جانے کے بعد جوکووچ پر 8 ہزار ڈالرز کا بھاری جرمانہ بھی عائد کردیا گیا۔

جرمانے کی رقم سربیئن ٹینس سٹار کے 1.175 ملین پاؤنڈ کے رنر اپ چیک سے کاٹی جائے گی۔

یاد رہے کہ آل انگلینڈ کلب میں الکاراز کی فتح نے جوکووچ کو 24 ویں گرینڈ سلیم ٹائٹل سے بھی محروم کیا۔