سٹاک ہوم : ( ویب ڈیسک ) سویڈن کے ٹینس لیجنڈ بوورن بورگ کے بیٹے لیو بورگ نے ایسوسی ایشن ٹینس پروفیشنل ( اے ٹی پی ) کے زیر اہتمام کھیلے جانے والے سویڈش اوپن ٹینس ٹورنامنٹ کے دوسرے راؤنڈ کے لئے کوالیفائی کر لیا۔
20 سالہ لیو بورگ نے سویڈش اوپن ٹینس ٹورنامنٹ کے پہلے مرحلے میں ہم وطن کھلاڑی یمر کو شکست دے کر پہلی اے ٹی پی ٹور جیت اپنے نام کی۔
بورگ کو وائلڈ کارڈ انٹری دی گئی اور انہوں نے باسٹاڈ ٹینس سٹیڈیم میں یمر کے خلاف 6-7 (5-7) 3-6 سے کامیابی سمیٹ کر ایونٹ کے اگلے مرحلے کے لئے کوالیفائی کیا۔
فتح کے بعد ان کا کہنا تھا کہ میں نے اس کے لیے بہت زیادہ محنت کی اور آخر کار مجھے آج کامیابی مل گئی۔
بورگ ٹورنامنٹ کے اگلے مرحلے میں ارجنٹائن کے ٹینس سٹار فیڈریکو کوریا کے خلاف میدان میں اتریں گے۔
واضح رہے کہ لیو کے والد بوورن بورگ ٹینس کے اب تک کے بڑے ستاروں میں سے ایک ہیں اور انہوں نے 11 گرینڈ سلیم ٹائٹل جیتے جن میں پانچ بیک ٹو بیک ومبلڈن ٹائٹلز بھی شامل ہیں۔