روم : ( ویب ڈیسک ) چائنہ کی خاتون ٹینس سٹار ژینگ کنوین نے ورلڈ ٹینس ایسوسی ایشن ( ڈبلیو ٹی اے ) کے زیر اہتمام اٹلی میں کھیلے جانے والے لیڈیز ٹینس ٹورنامنٹ پالرمو اوپن کے کوارٹر فائنل کے لئے کوالیفائی کرلیا۔
ایونٹ کی سیکنڈ سیڈ ژینگ کنوین نے فرینچ کھلاڑی ڈیان پیری کو ہرا کر پالرمو اوپن کے کوارٹر فائنل میں رسائی حاصل کی۔
پری کواٹر فائنل راؤنڈ میں ژینگ کنوین نے ڈیان پیری کو تین سیٹس میں شکست دی اور ان کی فتح کا سکور 5-7، 3-6، 3-6 رہا۔
کنوین کا ایونٹ کے کوارٹر فائنل میں امریکی ٹینس سٹار اور ساتویں سیڈ ایما ناوارو سے مقابلہ ہوگا، انہوں نے اٹالین ٹینس سٹار کیملا روزاتیلو کے خلاف کامیابی حاصل کر کے کوارٹر فائنل میں جگہ بنائی تھی۔