کارلوس الکاراز کی ومبلڈن جیتنے کے بعد ہوپ مین کپ میں پہلی فتح

Published On 23 July,2023 01:04 am

پیرس : ( ویب ڈیسک ) سپین کے معروف ٹینس سٹار کارلوس الکاراز نے ہوپ مین کپ ٹینس ٹورنامنٹ میں اپنا پہلا میچ جیت لیا۔

کارلوس الکاراز نے فرانس میں جاری ہوپ مین کپ میں بیلجین ٹینس سٹار ڈیوڈ گوفن کو ہرا کر ایونٹ کے اگلے مرحلے کے لئے کوالیفائی کیا۔

یاد رہے کہ ہسپانوی کھلاڑی نے گزشتہ ہفتے 23 بار کے گرینڈ سلیم چیمپئن نوواک جوکووچ کو شکست دے کر ومبلڈن اوپن ٹینس ٹورنامنٹ کا ٹائٹل بھی اپنے نام کیا تھا۔

ہوپ مین کپ کے ابتدائی راؤنڈ میں کارلوس الکاراز نے عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے ڈیوڈ گوفن کو 4-6، 4-6، 8-10 سے شکست دی۔

خیال رہے کہ ہاپ مین کپ ایک بین الاقوامی مکسڈ ٹیموں کا انڈور ٹینس ٹورنامنٹ ہے۔