باسٹاڈ : ( ویب ڈیسک ) روس کے نامور ٹینس سٹار آندرے روبلوف نے سویڈش اوپن ٹینس ٹورنامنٹ کا ٹائٹل اپنے نام کر لیا۔
آندرے روبلوف نے ایونٹ کے فائنل معرکے میں نارویجین ٹینس سٹار کاسپر روڈ کو سٹریٹ سیٹس میں شکست دے کر سال کا دوسرا ٹائٹل اپنے نام کیا۔
سویڈش اوپن ٹینس ٹورنامنٹ کے فائنل میں عالمی نمبر سات روسی کھلاڑی نے روڈ کو 6-7 ، ( 3-7 ) 0-6 سے شکست دی۔
اپنی کامیابی کے بعد گفتگو کرتے ہوئے 25 سالہ روبلوف کا کہنا تھا کہ ٹائٹل جیتنا ہمیشہ ہی اچھا ہوتا ہے، یہ ایک خاص احساس ہے، ایونٹ کا فائنل مشکل حالات میں کھیلا گیا لیکن میں خوش قسمت تھا اور میں نے کامیابی حاصل کی۔
دوسری جانب ٹینس کی دنیا کے نمبر 4 کھلاڑی 24 سالہ روڈ نے 2021 میں باسٹاد کا ٹائٹل جیتا تھا لیکن وہ رواں سال اس کامیابی کو دہرانے میں کامیاب نہ ہوسکے۔