وارسا : ( ویب ڈیسک ) عالمی نمبر ایک ٹینس سٹار آئیگا سویٹیک نے وارسا اوپن ٹینس ٹورنامنٹ کے دوسرے راؤنڈ کیلئے کوالیفائی کر لیا۔
پولش کھلاڑی آئیگا سویٹیک نے ورلڈ ٹینس ایسوسی ایشن ( ڈبلیو ٹی اے ) کے زیر اہتمام پولینڈ میں جاری وارسا اوپن ٹینس ٹورنامنٹ کے پہلے راؤنڈ میں ازبکستان کی ٹینس کھلاڑی نگینہ عبدالریمووا کو شکست دے کر ایونٹ کے اگلے مرحلے کے لئے کوالیفائی کیا۔
22 سالہ ٹینس سٹار نے ویمنز سنگلز کے پہلے راؤنڈ میں نگینہ عبدالریمووا کو 4-6 اور 3-6 سے شکست دیکر ایونٹ کے اگلے مرحلے میں رسائی یقینی بنائی۔
کامیابی کے بعد گفتگو کرتے ہوئے سویٹیک کا کہنا تھا کہ یہ بہت خاص ٹورنامنٹ ہے اور یقینی طور پر یہ کھیلنا آسان نہیں ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ معمول سے تھوڑا سا مختلف تناؤ ہے لیکن میں پولش شائقین کے سامنے کھیلنے پر خوش ہوں۔