واشنگٹن : ( ویب ڈیسک ) روس کی معروف ٹینس سٹار اور دفاعی چیمپئن لیوڈمیلا سیمسونوا نے واشنگٹن اوپن ٹینس ٹورنامنٹ کے دوسرے راؤنڈ کے لئے کوالیفائی کر لیا۔
دفاعی چیمپئن نے واشنگٹن اوپن ٹینس ٹورنامنٹ کے پہلے راؤنڈ میں آسٹریلوی حریف ڈینیئل کولنز کو شکست دے کر ایونٹ کے اگلے مرحلے میں رسائی حاصل کی۔
ویمنز سنگلز مقابلوں کے ابتدائی راؤنڈ میں لیوڈمیلا سیمسونوا نے ڈینیئل کولنز کے خلاف 1-6 اور 3-6 سے کامیابی سمیٹی۔
دوسری جانب ایونٹ میں مردوں کے مقابلوں میں روسی ٹینس سٹار اسلان کاراتسیو نے کیویز کھلاڑی کرن پال پنو کو شکست دی جبکہ روسی کھلاڑی الیگزینڈر شیوچینکو نے فرانسیسی ٹینس سٹار میکسم کریسی کے خلاف کامیابی حاصل کی۔