آئیگا سویٹیک نے وارسا اوپن ٹینس ٹورنامنٹ کا ٹائٹل جیت لیا

Published On 31 July,2023 01:24 am

وارسا : ( ویب ڈیسک ) پولینڈ کی معروف ٹینس سٹار اور عالمی نمبر ایک آئیگا سویٹیک نے وارسا اوپن ٹینس ٹورنامنٹ کا ٹائٹل جیت لیا۔

معروف پولش ٹینس سٹار نے ایونٹ کے فائنل میں جرمنی کی ٹینس کھلاڑی لورا سیگمنڈ کو شکست دے کر ٹائٹل اپنے نام کیا۔

ایونٹ کے ویمنز سنگلز مقابلوں کے فائنل میں سویٹیک نے جرمن حریف لورا سیگمنڈ کو 0-6 اور 1-6 سے شکست دی۔

کامیابی کے بعد گفتگو کرتے ہوئے آئیگا سویٹیک کا کہنا تھا کہ وارسا میں کھیلنا آسان نہیں ہے لیکن میں بہت خوش ہوں کہ ہم جو کرسکتے تھے ہم نے کیا۔