واشنگٹن : (ویب ڈیسک ) امریکا کی ٹینس سٹار کوکو گف نے یونانی حریف ماریا ساکاری کو شکست دے کر کیریئر کا چوتھا ڈبلیو ٹی اے ٹائٹل سٹی اوپن ٹینس ٹورنامنٹ جیت لیا۔
سٹی اوپن ٹینس ٹورنامنٹ کا 54واں ایڈیشن امریکا میں جاری ہے جس میں شائقین ٹینس کو دلچسپ اور کانٹے دار مقابلے دیکھنے کو ملے ہیں ۔
خواتین کے سنگلز ایونٹ کے فائنل میں امریکی ٹینس سٹار کوکو گف نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے حریف یونانی کھلاڑی ماریہ ساکاری کو سٹریٹ سیٹس میں 2-6 اور 3-6 سے شکست دے کر ٹائٹل جیت لیا۔
19 سالہ کوکو گف اپریل 2009 کے بعد سے چار ڈبلیو ٹی اے ٹورنامنٹ جیتنے والی پہلی نوعمر امریکی کھلاڑی بن گئی ہے۔
ویمنز سنگلز ٹائٹل جیتنے پر کوکوگف کو ایک لاکھ 20 ہزار 150 امریکی ڈالرز نقد انعام دیا گیا۔