پراگ : ( ویب ڈیسک ) یوکرین کی ٹینس سٹار اور ایونٹ کی آٹھویں سیڈڈ کیٹرینا بینڈل پراگ اوپن ٹینس ٹورنامنٹ کے کوارٹر فائنل میں پہنچ گئیں۔
یوکرینی ٹینس سٹار نے ویمنز سنگلز مقابلوں کے دوسرے راؤنڈ میں جرمن کھلاڑی جول نیمیئر کو شکست دے کر اگلے مرحلے کے لئے کوالیفائی کیا۔
ویمنز سنگلز مقابلوں کے دوسرے مرحلے میں کیٹرینا بینڈل نے جول نیمیئر کے خلاف پہلے سیٹ میں 0-5 سے کامیابی سمیٹی۔
ایونٹ کے کوارٹر فائنل میں بینڈل کا مقابلہ رومانیہ کی ٹینس سٹار جیکولین کرسٹیان سے ہوگا۔
خیال رہے کہ جیکولین کرسٹیان نے دوسرے راؤنڈ میں کولمبیا کی کھلاڑی ایمیلیانا آرانگو کو 4-6 اور 3-6 سے شکست دے کر کوارٹر فائنل میں رسائی حاصل کی تھی۔