مونٹریال: (ویب ڈیسک) جینک سنر نے ٹومی پال کو ہرا کر کینیڈا اوپن ٹینس ٹورنامنٹ کے فائنل میں جگہ بنا لی۔
مونٹریال میں ہونیوالے کینیڈا اوپن ٹینس ٹورنامنٹ کے دوسرے سیمی فائنل میں اٹلی کے جینک سنر نے امریکا کے ٹومی پال کو سٹریٹ سیٹس میں شکست دی۔
جینک سنر کی جیت کا سکور 4-6 اور 4-6 رہا، فائنل میں جینک سنر کو آسٹریلوی کھلاڑی الیکس ڈی مینور کا چیلنج درپیش ہو گا۔
آسٹریلوی کھلاڑی الیکس ڈی مینور نے پہلے سیمی فائنل میں ہسپانوی حریف الیجینڈرو فوکینا کے خلاف کامیابی حاصل کی تھی ۔