مونٹریال : (ویب ڈیسک ) برطانوی ٹینس سٹار اور سابق عالمی نمبر ایک اینڈی مرے نیشنل بنک اوپن ٹینس ٹورنامنٹ میں مردوں کے سنگلز مقابلوں کا فاتحانہ آغاز کرتے ہوئے دوسرے راؤنڈ میں پہنچ گئے ۔
نیشنل بنک اوپن ٹینس ٹورنامنٹ کے کانٹے دار مقابلوں کا سلسلہ کینیڈا میں جاری ہے ۔
آئی جی اے سٹیڈیم مونٹریال میں کھیلے گئے مردوں کے سنگلز مقابلوں کے ابتدائی راؤنڈ میں انگلینڈ کے 36 سالہ ٹینس کھلاڑی اینڈی مرے نے عمدہ کھیل پیش کرتے ہوئے حریف اطالوی ٹینس کھلاڑی لورینزو سونیگو کوٹائی بریک پر سٹریٹ سیٹس میں 6-7(3-7) اور0-6 سے شکست دی اور دوسرے راؤنڈ کے لئے کوالیفائی کرلیا۔
دوسرے راؤنڈ میں اینڈی مرے کا مقابلہ آسٹریلوی حریف کھلاڑی میکس پورسل سے ہوگا۔
واضح رہے کہ اینڈی مرے اس سے قبل 2009 اور 2010 میں ٹائٹل اپنے نام کر چکے ہیں۔