سنسناٹی اوپن ٹینس : وینس ولیمز کا دوسرے راؤنڈ میں سفر اختتام پذیر

Published On 17 August,2023 12:05 pm

اوہائیو: (ویب ڈیسک ) امریکا کی نامور ٹینس سٹار اور سابق عالمی نمبر ایک وینس ولیمز سنسناٹی اوپن ٹینس ٹورنامنٹ میں خواتین کے سنگلز مقابلوں کے دوسرے راؤنڈ میں ہار کر باہر ہوگئیں ۔

امریکی ریاست اوہائیو کے شہر سنسناٹی میں جاری ایونٹ میں کانٹے دار مقابلوں کا سلسلہ شروع ہوچکا ہے ۔

سال کے چوتھے گرینڈ سلام یو ایس اوپن سے قبل وارم اپ ٹورنامنٹ کے ویمنز سنگلز کے دوسرے راؤنڈ میں 43 سالہ امریکی ٹینس سٹار وینس ولیمز کو چین کی ژینگ کن وین نے شکست دی۔

چین کی ژینگ کن وین نے عمدہ کھیل پیش کرتے ہوئے امریکی حریف وینس ولیمز کو دلچسپ مقابلے کے بعد 1-6، 2-6 اور 1-6 سے ہرا کر تیسرے راؤنڈ کے لئے کوالیفائی کرلیا۔

وینس ولیمز سنسناٹی اوپن ٹینس میں 2019 کے بعد پہلی بار بیک ٹو بیک ڈبلیو ٹی اے ٹور میچز جیتنے میں ناکام رہی ہیں۔

چین کی ژینگ کن وین کو تیسرے راؤنڈ میں پولینڈ کی ٹاپ سیڈ آئیگا سویٹیک کا چیلنج درپیش ہوگا۔