سنسناٹی اوپن ٹینس ٹورنامنٹ: جوکووچ کی امریکا میں 2 سال بعد پہلی فتح

Published On 17 August,2023 10:17 pm

سنسناٹی: (ویب ڈیسک) دنیائے ٹینس کے معروف کھلاڑی اور سربیا کے ٹینس سٹار نوواک جوکووچ نے دو سال بعد امریکا میں اپنا پہلا سنگل مقابلہ جیت لیا۔

امریکی ریاست اوہائیو کے شہر سنسناٹی میں جاری ایونٹ میں فاتح کھلاڑی نے الیجینڈرو ڈیوڈووچ کو پہلے سیٹ میں 4-6 سے شکست دی۔

نوواک جوکووچ نے سنسناٹی اوپن ٹینس ٹورنامنٹ میں سپینش ٹینس سٹار الیجینڈرو ڈیوڈووچ فوکینا کو شکست دے کر اہم کامیابی اپنے نام کی۔

واضح رہے کہ جوکووچ نے 2021 کے یو ایس اوپن فائنل کے بعد سے امریکا میں کسی مقابلے میں شرکت نہیں کی تھی کیونکہ انہوں نے کورونا ویکسین نہ لگوانے کے باعث امریکا جانے سے انکار کیا تھا۔