سنسناٹی: (ویب ڈیسک) سربیا کے ٹینس سٹار نوواک جووکوچ نے سنسناٹی اوپن ٹینس ٹورنامنٹ کا ٹائٹل جیت لیا۔
سربین ٹینس سٹار نوواک جووکوچ نے سنسناٹی اوپن ٹینس ٹورنامنٹ کے فائنل معرکے میں سپین کے حریف کارلوس الکاراز کو شکست دے کر ایونٹ کا ٹائٹل اپنے نام کیا۔
ایونٹ کے مینز سنگلز مقابلوں کے فائنل میں نوواک جووکوچ نے کارلوس الکاراز کو 5-7 7-6 (9-7) 7-6 (7-4) سے شکست دی۔