نیویارک : (ویب ڈیسک ) امریکا سے تعلق رکھنے والی سابق نمبر ون ٹینس سٹار سرینا ولیمز کے ہاں دوسری بیٹی کی پیدائش ہوئی ہے۔
غیرملکی میڈیا کے مطابق سرینا ولیمز اور ان کے شوہر نے سوشل میڈیا کے ذریعے تفصیلات بھی جاری کی ہیں۔
غیرملکی میڈیا کے مطابق سرینا ولیمز کے شوہر نے بتایا کہ بیٹی اور والدہ دونوں صحت مند اور خیریت سے ہیں ، سرینا ولیمز نے بیٹی کا نام (Adira River Ohanian) رکھا ہے۔
یاد رہے کہ سرینا ولیمز کی پہلی بیٹی کا نام اولمپیا ہے جس کی عمر 5 سال ہے۔
23 مرتبہ کی فاتح سرینا نے گذشتہ سال اعلان کیا تھا کہ وہ ٹینس سے دور ہو رہی ہیں، ایک مضمون میں انہوں نے لکھا تھا کہ وہ 2017 میں بیٹی اولمپیا کی پیدائش کے بعد اپنے خاندان کو بڑھانا چاہتی ہیں۔