ڈنمارک : (ویب ڈیسک ) جنوبی کوریا کی نامور بیڈمنٹن سٹار اور ٹاپ سیڈڈ این سی ینگ نے بی ڈبلیو ایف ورلڈ بیڈ منٹن چیمپئن شپ جیت لی ، وہ جنوبی کوریا کی جانب سے ٹائٹل جیتنے والی پہلی خاتون ہیں۔
بی ڈبلیو ایف ورلڈ بیڈ منٹن چیمپئن شپ کے کانٹے دار مقابلے ڈنمارک کے دارالحکومت کوپن ہیگن میں جاری ہیں ، 21 سالہ جنوبی کورین کھلاڑی نے خواتین کے سنگلز مقابلوں کے فائنل میچ میں ہسپانوی 30 سالہ کیرولینا ماریا مارٹن کو شکست دے کر ٹائٹل اپنے نام کرلیا۔
کوپن ہیگن کے رائل ارینا میں کھیلے گئے خواتین کے سنگلز مقابلوں کے فائنل میچ میں جنوبی کوریا کی نامور بیڈمنٹن سٹار اور ٹاپ سیڈڈ این سی ینگ نے عمدہ کھیل پیش کرتے ہوئے حریف ہسپانوی نامور بیڈمنٹن سٹار اور سکستھ سیڈ کیرولینا ماریا مارٹن کو سٹریٹ سیٹس میں 12-21 اور 10-21 سے ہرا کر میگا ایونٹ جیت لیا اور طلائی تمغہ حاصل کیا۔
World Champion Alert!
— The Olympic Games (@Olympics) August 27, 2023
21-year-old An Se-young becomes Republic of Korea’s first women’s singles champion!#BWFWorldChampionships | #RoadToParis2024 pic.twitter.com/ugrw3Bu5oW
چاندی کا تمغہ سپین کی کیرولینا ماریا مارٹن کے حصے میں آیا جبکہ چین کی چن یوفی نے کانسی کا تمغہ حاصل کیا۔