فیفا ورلڈ کپ 2030ء تین براعظموں کے 6 ممالک میں کھیلا جائے گا

Published On 04 October,2023 09:50 pm

زیورخ: (دنیا نیوز) فٹ بال کے عالمی نگران ادارے فیفا کے مطابق ورلڈ کپ 2030ء تین براعظموں کے 6 ممالک میں کھیلا جائے گا۔

فیفا کے مطابق فٹبال ورلڈ کپ 2030ء سپین، مراکش اور پرتگال میں کھیلا جائے گا۔

انٹرنیشنل فیڈریشن آف فٹ بال ایسوسی ایشن (فیفا) کے مطابق 2030ء فٹبال ورلڈ کپ کے میچز ارجنٹینا، یوراگوئے اور پیراگوئے میں بھی کھیلے جائیں گے۔