سٹار فٹبالر نیمار جونیئرکے ہاں بیٹی کی ولادت

Published On 07 October,2023 02:37 pm

پرتگال : (ویب ڈیسک ) سعودی فٹبال کلب الہلال کے سپر سٹار فٹبالر نیمار جونیئر نے بیٹی کی آمد کا اعلان کردیا۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق سعودی فٹ بال کلب الہلال کے سٹار فٹبالر اور ان کی گرل فرینڈ برونا بیانکارڈی کے ہاں ننھی پری کی آمد ہوئی ہے، انہوں نے  بیٹی کی پیدائش کی خبر سماجی رابطوں کی ویب سائٹ پر چند تصاویر شیئر کرتے ہوئے کیا۔

آج صبح سوشل میڈیا پربرازیلین فٹبالر نے پوسٹ شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ ہماری ’ماوی‘ ہماری زندگی مکمل کرنے کے لئے پہنچ گئی ہے، خوش آمدید بیٹی، ہم آپ سے پہلے ہی بہت پیار کرتے ہیں، ہمیں بطور والدین منتخب کرنے کا شکریہ۔

انہوں نے اپنی بیٹی کے نام کے معنی بھی بتائے ، برونا بیانکارڈی نے لکھا کہ ماوی کے معنی ’میری زندگی‘ کے ہیں۔


اس خوشی کے موقع پر الہلال کے سپر سٹار فٹبالر نیمار جونیئر کے مداحوں اور ساتھی فٹ بالرز کی جانب سے مبارک باد کا سلسلہ جاری ہے۔

نیمار کچھ ماہ پہلے ہی بڑے فرانسیسی کلب پی ایس جی سے الہلال کلب میں شامل ہوئے تھے۔