فیفا ورلڈ کپ کوالیفائر: پاکستان کمبوڈیا کیخلاف میچ کی میزبانی کریگا

Published On 05 October,2023 07:23 pm

اسلام آباد: (دنیا نیوز) فیفا ورلڈ کپ کوالیفائر 2026 کے دوران پاکستان اور کمبوڈیا میچ کا میزبان جناح سٹیڈیم اسلام آباد ہوگا۔

پاکستان 12 سال بعد ورلڈ کپ کوالیفائر کی میزبانی کرے گا ، پاکستان نے ورلڈ کپ کوالیفائر میچ میں بنگلہ دیش کی میزبانی 2011 میں کی تھی پاکستان نے2015 میں آخری انٹرنیشنل فرینڈلی میچ میں افغانستان کی میزبانی کی تھی۔

پاکستان اور کمبوڈیا کے میچ کی تیاریاں پہلے سے جاری ہیں، پاکستان اور کمبوڈیا کے درمیان میچ 17 اکتوبر کو پاکستانی وقت کے مطابق دوپہر 2 بجے ہو گا۔