پاکستان ہاکی فیڈریشن کی کانگریس کا اجلاس 25 اکتوبر کو ہوگا

Published On 23 October,2023 10:57 pm

لاہور: (دنیا نیوز) سیکرٹری سمیت دیگر خالی نشستوں پر انتخاب کیلئے پاکستان ہاکی فیڈریشن کی کانگریس کا اجلاس 25 اکتوبر کو ہوگا۔

کانگریس کااجلاس ہاکی فیڈریشن کےقائمقام سیکریٹری جنرل شاہد پرویزبھنڈارا نے طلب کیا ہے، اجلاس کی صدارت پاکستان ہاکی فیڈریشن کے صدر بریگیڈیئر ریٹائرڈ خالد سجاد کھوکھر کرینگے۔

کانگریس کےغیرمعمولی اجلاس میں نئے سیکریٹری کی تقرری سمیت ہاکی فیڈریشن میں عہدیداران کی تبدیلی اورخالی نشستوں پرممبران کا انتخاب ہوگا۔

کانگریس اجلاس بدھ 25اکتوبرکی صبح 11 بجےلاہورکےنجی ہوٹل میں منعقد ہوگا، اجلاس کے دوران کانگریس ممبران سےاگلےسال کےبجٹ کی منظوری بھی لی جائیگی۔