سلطان جوہر ہاکی کپ: پاکستان دوسرا میچ نیوزی لینڈ کیخلاف آج کھیلے گا

Published On 28 October,2023 08:42 am

ملائیشیا : (ویب ڈیسک ) پاکستان 11ویں سلطان جوہر ہاکی کپ میں اپنا دوسرا میچ نیوزی لینڈ کے خلاف آج (ہفتہ ) ملائیشیا کے شہر جوہر بھارو میں کھیلے گا۔

  پاکستان اپنا دوسرا میچ آج نیوزی لینڈ کے ساتھ 3:05 بجے کھیلے گا ، گزشتہ روز پاکستان اور بھارت کے درمیان کھیلے جانیوالا میچ3 -3 گول سے برابر ہوگیا تھا۔

پاکستان  تیسرا اور گروپ کا آخری میچ میزبان ٹیم ملائیشیا کے خلاف 5:34 بجے کھیلے گا۔

اس ٹورنامنٹ میں 8 ممالک کی ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں جن کو دو گروپوں میں تقسیم کیا گیا ہے ، پاکستان کو گروپ بی میں بھارت، ملائیشیا اور نیوزی لینڈ کے ساتھ رکھا گیا جبکہ گروپ اے میں آسٹریلیا، جرمنی، برطانیہ اور جنوبی افریقہ کی ٹیمیں شامل ہیں۔

ایونٹ 27 اکتوبر سے 4 نومبر تک ملائیشیا کے شہر جوہر بھارو میں کھیلا جائے گا۔