اے ٹی پی فائنلز ٹینس ٹورنامنٹ: سپین کے کارلوس الکاراز کو شکست کا سامنا

Published On 14 November,2023 11:07 pm

لاہور: (دنیا نیوز) اے ٹی پی فائنلز ٹینس ٹورنامنٹ میں عالمی نمبر ٹو ٹینس پلیئر کارلوس الکاراز کو شکست کا سامنا کرنا پڑ گیا۔

عالمی شہرت یافتہ سپینش ٹینس کھلاڑی کارلوس الکاراز کو جرمنی کے الیگزنڈر زیوروف نے شکست دو چار کیا۔

دوسرے میچ میں روس کے ڈینیئل میدویدیف نے اپنے ہم وطن کھلاڑی آندرے روبلف کو مات دی۔