برلن: (ویب ڈیسک) جرمنی کے لیجنڈ فٹبالر فرانز بیکن بائر طویل علالت کے بعد 78 برس کی عمر میں انتقال کر گئے ہیں۔
غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق جرمنی کے سابق سٹار فٹبالر گزشتہ روز اس دنیا سے رخصت ہوئے، ان کی موت کی تصدیق اہل خانہ کی جانب سے کی گئی، بیکن بائر کی صحت 2015ء میں اپنے بیٹے سٹیفن کی موت کے بعد مسلسل بگڑتی گئی، وہ ڈیمنشیا کا سامنا کر رہے تھے جبکہ ان کی دل کی سرجری بھی ہو چکی تھی، ان کے انتقال پر فٹبال کمیونٹی کی جانب سے افسوس کا اظہار کیا جا رہا ہے۔
فرانز بیکن بائر نے جرمنی کیلئے 1974ء میں بحیثیت کپتان اور 1990ء میں بطور منیجر ورلڈ کپ جیتا، وہ دو مرتبہ "بیلن ڈی اور" ایوارڈ بھی حاصل کر چکے ہیں، بیکن بائر جو ڈر کیزر کے نام سے بھی جانے جاتے تھے، وہ 1966ء میں جرمنی کی ورلڈ کپ ٹیم کا نہ صرف حصہ تھے بلکہ ٹورنامنٹ کے بہترین کھلاڑی بھی بنے۔