دوحہ : (ویب ڈیسک ) پولینڈ کی نامور ٹینس سٹار ، عالمی نمبر ایک اور ایونٹ کی ٹاپ سیڈڈ آئیگا سوئیٹک اور قازقستان کی ٹینس سٹار اور ایونٹ کی تھرڈ سیڈڈ ایلینا ریبا کینا ڈبلیو ٹی اے قطر ٹوٹل اوپن ٹینس ٹورنامنٹ میں خواتین کے سنگلز مقابلوں کے سیمی فائنل میں پہنچ گئیں۔
قطر کے دارالحکومت دوحہ میں جاری ڈبلیو ٹی اے ایونٹ میں سنسنی خیز مقابلے جاری ہیں ، ڈبلیو ٹی اے ایونٹ کے خواتین کے سنگلز مقابلوں کے کوارٹر فائنل میچ میں پولینڈ کی نامور ٹینس سٹار ، عالمی نمبر ایک اور ایونٹ کی ٹاپ سیڈڈ آئیگا سوئیٹک نے انتہائی شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا ۔
انہوں نے بیلاروس کی حریف کھلاڑی وکٹوریہ آزرینکا کو سٹریٹ سیٹس میں 0-6 اور 4-6سے ہرا کر ٹورنامنٹ کے سیمی فائنل راؤنڈ کے لئے کوالیفائی کرلیا، جہاں پولینڈ کی فاتح کھلاڑی کا مقابلہ جمہوریہ چیک کی کیرولیناپالیسکووا سے ہوگا۔
There s something about Doha and @iga_swiatek
— wta (@WTA) February 15, 2024
The World No.1 defeats Victoria Azarenka 6-4, 6-0 to make it 11 straight wins at the #QatarTotalEnergiesOpen pic.twitter.com/t3ph9emiHl
قازقستان کی ٹینس سٹار اور ایونٹ کی تھرڈ سیڈڈ ایلینا ریبا کینانے عمدہ کھیل پیش کرتے ہوئے کینیڈین حریف کھلاڑی لیلہ فرنینڈز کو سٹریٹ سیٹس میں 4-6 اور 2-6 سے شکست دے کر ایونٹ کے ٹاپ فور کے لئے کوالیفائی کرلیا۔
سیمی فائنل راؤنڈ میں ایلینا ریباکینا کا مقابلہ روسی حریف کھلاڑی اناستاسیا پاؤلیچنکووا سے ہوگا۔