کیلیفورنیا : (ویب ڈیسک ) انگلینڈ کے نامور ٹینس سٹار، تین گرینڈ سلام کے چیمپئن اینڈی مرے اے ٹی پی انڈین ویلز اوپن ٹینس ٹورنامنٹ کے مردوں کے سنگلز مقابلوں کا فاتحانہ آغاز کرتے ہوئے دوسرے راؤنڈ میں پہنچ گئے۔
امریکا کی مشہور ریاست کیلیفورنیا کے انڈین ویلز ٹینس گارڈن میں جاری اے ٹی پی ایونٹ میں سنسنی خیز مقابلے جاری ہیں۔
آج کھیلے گئے مردوں کے سنگلز مقابلوں کے ابتدائی راؤنڈ میں 36 سالہ اینڈی مرے نے عمدہ کھیل پیش کرتے ہوئے بیلجیئم کے حریف کھلاڑی ڈیوڈ گوفن کو سٹریٹ سیٹس میں 3-6 اور 2-6 سے شکست دے کر نہ صرف ایونٹ کا فاتحانہ آغاز کیا بلکہ دوسرے راؤنڈ کے لئے بھی کوالیفائی کرلیا، جہاں اینڈی مرے کا مقابلہ روسی ٹینس سٹار آندرے روبلوف سے ہوگا۔