کیلیفورنیا : (ویب ڈیسک ) انگلینڈ کے نمبر تین نامور ٹینس سٹار ڈین ایونز اے ٹی پی انڈین ویلز اوپن ٹینس ٹورنامنٹ کے مردوں کے سنگلز مقابلوں کے ابتدائی راؤنڈ میں ہار کر ایونٹ سے باہر ہوگئے۔
امریکی ریاست کیلیفورنیا کے انڈین ویلز ٹینس گارڈن میں اے ٹی پی ایونٹ میں سنسنی خیز مقابلے جاری ہیں۔
آج کھیلے گئے مردوں کے سنگلز مقابلوں کے ابتدائی راؤنڈ میں روسی ٹینس سٹار رومن سیفیولن نے عمدہ کھیل پیش کرتے ہوئے انگلینڈ کے نمبر تین نامور ٹینس سٹار ڈین ایونزکو 1-6، 7-5 اور 2-6 سے شکست دے کر نہ صرف ایونٹ کا فاتحانہ آغاز کیا بلکہ دوسرے راؤنڈ کے لئے بھی کوالیفائی کرلیا۔
دوسرے راؤنڈ میں ان کا مقابلہ امریکی ٹینس سٹار سباسٹین کورڈا سے ہوگا، 33سالہ برطانوی ٹینس سٹار ڈین ایونز رواں سال میں چھ ایونٹس میں سے دو میچز جیت سکے ہیں۔