کیلیفورنیا :(ویب ڈیسک ) سپین کے نامور ٹینس سٹار اور ایونٹ کے سیکنڈ سیڈڈ کارلوس الکاراز، جرمنی کے ٹینس کھلاڑی الیگزینڈرزویروف ، اطالوی ٹینس سٹار جینک سنراور یونان کے ٹینس کھلاڑی سٹیفانوس اے ٹی پی انڈین ویلز اوپن ٹینس ٹورنامنٹ کے مردوں کے سنگلز مقابلوں کے پری کوارٹر فائنل راؤنڈ میں پہنچ گئے۔
امریکا کی مشہور ریاست کیلیفورنیا کے انڈین ویلز ٹینس گارڈن میں جاری اے ٹی پی ایونٹ میں سنسنی خیز مقابلے جاری ہیں۔
آج (پیر) کو کھیلے گئے مردوں کے سنگلز مقابلوں کے تیسرے راؤنڈ میں سپین کے نامور ٹینس سٹار اور ایونٹ کے سیکنڈ سیڈڈ کارلوس الکاراز نے عمدہ کھیل پیش کرتے ہوئے کینیڈین حریف کھلاڑی فیلکس اوجر-الیاسائم کو سٹریٹ سیٹس میں 2-6 اور 3-6 سے شکست دے کر ایونٹ کے ٹاپ 16 راؤنڈ کے لئے کوالیفائی کرلیا۔
جرمنی کے ٹینس کھلاڑی الیگزینڈرزویروف نے نیدرلینڈ کے حریف کھلاڑی ٹیلون گریکسپور کو 6-7(7-9) اور 3-6 سے مات دے کر تیسری رکاوٹ عبور کرلی۔
اطالوی ٹینس سٹار جینک سنر نے عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے جرمن حریف کھلاڑی جان لینارڈ سٹرف کو سٹریٹ سیٹس میں 3-6 اور 4-6 سے ہرا کر پری کوارٹر فائنل کے لئے کوالیفائی کرلیا۔
ایک اور میچ میں یونان کے ٹینس کھلاڑی سٹیفانوس نے امریکی حریف کھلاڑی فرانسس ٹیافو کو سٹریٹ سیٹس میں 3-6 اور 3-6 سے ہرا کر ٹاپ 16 راؤنڈ کے لئے کوالیفائی کرلیا۔
روسی ٹینس سٹار آندرے روبلوف ،امریکا کے فرانسس ٹیافو،قازقستان کے الیگزینڈر ببلک تیسرے راؤنڈ میں شکست کے بعد ایونٹ سے باہر گئے۔