مصر کے محمد ذکریا نے چیف آف نیول سٹاف انٹرنیشنل سکواش چیمپئن شپ جیت لی

Published On 12 May,2024 10:20 pm

کراچی: (ویب ڈیسک) مصر کے محمد ذکریا نے سولہویں چیف آف دی نیول سٹاف انٹرنیشنل سکواش چیمپئن شپ 2024 اپنے نام کرلی۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق چیمپئن شپ کی اختتامی تقریب کا انعقاد پاکستان نیوی روشن خان جہانگیر خان سکواش کمپلیکس کراچی میں ہوا، چیف آف نیول سٹاف ایڈمرل نوید اشرف اختتامی تقریب کے مہمان خصوصی تھے۔

پاکستان کے ناصر اقبال چیمپیئن شپ کے رنر اپ رہے، چیمپئن شپ میں 5 ملکی اور 19 غیر ملکی کھلاڑی شریک تھے، مصر، ہانگ کانگ، ملایشیا، جمہوریہ چیک، جاپان، جرمنی، برطانیہ اور نیدرلینڈز کے کھلاڑیوں نے حصہ لیا۔

نیول چیف نے چیمپئن شپ کے فاتح اور رنر اپ کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کئے، اختتامی تقریب میں سول وعسکری معززین، سپانسرز، قومی کھلاڑیوں اور شائقین کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔