فرانس : (ویب ڈیسک ) پیرس اولمپکس 2024 کا پہلا گولڈ میڈل چین نے جیت لیا۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق چین نے 10 میٹر ائیر رائفل مسکڈ ٹیم ایونٹ میں طلائی تمغہ اپنے نام کیا جبکہ جنوبی کوریا نے چاندی اور قازقستان نے کانسی کا تمغہ جیتا۔
علاوہ ازیں چین نے سنکرونائزڈ ڈائیونگ میں بھی گولڈ میڈل جیت لیا جبکہ امریکا نے سِلور اور برطانیہ نے برانز میڈل جیتا۔
دوسری جانب پیرس اولمپکس میں آج ہونے والے سکیٹ بورڈنگ کے مقابلے ملتوی کردیئے گئے ہیں۔
واضح رہے کہ گزشتہ روزپیرس اولمپکس کی افتتاحی تقریب دریائے سین پر منعقد کی گئی، جس کے ساتھ ہی کھیلوں کے سب سے بڑے ایونٹ کا باضابطہ آغاز ہوگیا۔
یہ بھی پڑھیں:پیرس اولمپکس میں شامل پرکشش خواتین کھلاڑی، ہرایک کی توجہ کا مرکز
اس تقریب میں 206 ممالک کے 6ہزار 800 کھلاڑی اور تقریباً 120 سربراہان مملکت و حکومتی نمائندے شریک ہوئے۔
پیرس اس سال 26 جولائی سے 11 اگست تک سمر اولمپکس کی میزبانی کر رہا ہے، اس دوران 32 مختلف کھیلوں کے 329 ایونٹس منعقد ہوں گے۔