کراچی میں 32 ویں قومی شوٹنگ چیمپئن شپ کا آغاز ہوگیا

Published On 16 January,2025 08:44 pm

کراچی: (دنیا نیوز) 32ویں قومی شوٹنگ چیمپئن شپ 2025 کا کراچی میں آغاز ہوگیا۔

چیمپیئن شپ نیشنل رائفل ایسوسی ایشن آف پاکستان کے زیر انتظام 16 سے 22 جنوری تک پاکستان نیوی شوٹنگ رینج ، کارساز پر ہوگی، چیمپئن شپ میں مینز اور ویمنز ایونٹس کا انعقاد ہوگا۔

چیمپئن شپ میں 300 سے زائد مرد اور خواتین شوٹرز شرکت کریں گے، چیمپئن شپ میں پاکستان آرمی، میزبان پاکستان نیوی اور صوبوں کی ٹیمیں شرکت کریں گی۔

چیمپئن شپ کی اختتامی تقریب میں پاکستان نیوی کے سربراہ ایڈمیرل نوید اشرف بطور مہمان خصوصی شرکت کریں گے۔