گورنر سندھ کی پولو کپ 2025 کے فائنل میچ میں شرکت، فاتح ٹیم کو مبارکباد دی

Published On 25 January,2025 11:14 pm

کراچی: (دنیا نیوز) گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری نے سندھ پولو کپ 2025ء کے فائنل میچ میں بحیثیت مہمان خصوصی شرکت کی۔

گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری اور بیگم گورنر کو بگی میں بٹھا کر گراؤنڈ میں لے جایا گیا، فوجی بینڈ نے سلامی پیش کی۔

ملیر گیریژن پولو کلب کے صدر بریگیڈ کمانڈر اسد بشیر نے ان کا پُرتپاک استقبال کیا، انہیں کیپ پہنائی اور شیلڈ بھی پیش کی۔

کامران خان ٹیسوری نے گراؤنڈ میں بال پھینک کر فائنل میچ کا آغاز کیا اوراچھے کھیل پر کھلاڑیوں کو خوب داد دی۔

گورنر سندھ نے فاتح ٹیم کو ٹرافی دی، کھلاڑیوں میں انعامات بھی تقسیم کئے، کامران ٹیسوری نے کہا کہ فاتح ٹیم کو مبارک باد اور رنر اپ ٹیم کے لئے نیک خواہشات کا اظہار کرتا ہوں۔