چولستان: (دنیا نیوز) ریتلے ٹریک پر ڈرائیورز کی مہارت کا امتحان، چولستان جیپ ریلی میں پری پیئرڈ کیٹیگری کی پہلی ریس آج ہو گی۔
ریلی میں 125 ریسرز شریک ہوں گے، 5 خواتین ریسرز بھی ایونٹ کا حصہ بنیں گی، کوالیفائنگ راؤنڈ میں جیوند ہوت کی پہلی پوزیشن ہے، انہوں نے 2 کلو میٹر کا ٹریک 1 منٹ 12 اعشاریہ 73 سیکنڈ میں طے کیا۔
جیپ ریلی میں پری پیئرڈ کیٹیگری کا فائنل راؤنڈ 16 فروری کو ہو گا۔