پاکستانی باکسر شہیر آفریدی نے بھارتی باکسر کو خاص تحفہ دیکر محبت کی مثال قائم کردی

Published On 05 May,2025 02:34 am

بینکاک : (دنیا نیوز) جنگ کے ماحول میں بھی امن کا پیغام، پاکستانی باکسر شہیر آفریدی نے بھارتی باکسر کو شکست دینے کے بعد خاص تحفہ دیکر محبت کی مثال قائم کردی۔

شہیر آفریدی نے ترجوت سنگھ باوا کو کرتار پور کی مٹی کا تحفہ دیا، تحفہ دینے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل، شہیر آفریدی نے بھارتی باکسر کو تھائی لینڈ میں مڈل ویٹ کیٹیگری میں شکست دی تھی۔

واضح رہے کہ تیسرے راؤنڈ میں ہی بھارتی باکسر ترجوت سنگھ باوا لڑکھڑا گئے تھے اور چوتھے راؤنڈ میں شکست کھا گئے جبکہ چوتھے راؤنڈ میں ریفری نے بھارتی باکسر کو مزید کھیلنے سے روک دیا تھا۔