جان شیر خان پی ایس اے سیٹلائٹ سکواش ٹورنامنٹ: عماد اور انس فائنل میں پہنچ گئے

Published On 26 May,2025 05:50 am

اسلام آباد: (ویب ڈیسک) محمد عماد اور انس علی شاہ پہلے جان شیر خان پی ایس اے سیٹلائٹ سکوائش ٹورنامنٹ کے فائنل میں پہنچ گئے۔

مصحف سکوائش کمپلیکس میں کھیلے گئے پہلے سیمی فائنل میں محمد عماد نے سعید عبدل کو3-1 (10-12, 11-8, 11-3, 11-6) جبکہ انس علی شاہ نے عبداللہ نواز کو زبردست مقابلے کے بعد 3-2 سے شکست دی۔

فائنل آج پیر کو محمد عماد اور انس علی بخاری کے درمیان کھیلا جائے گا۔