ایشیا ہاکی کپ: قومی ٹیم کی شرکت کا فیصلہ تاحال نہ ہو سکا

Published On 11 July,2025 02:57 am

لاہور: (دنیا نیوز) ایشیا ہاکی کپ میں پاکستان کی شرکت کا فیصلہ تاحال نہ ہو سکا۔

بھارت کی شدت پسند تنظیموں کی پاکستان ہاکی ٹیم کو دھمکیوں کے باعث پاکستان ہاکی ٹیم کو بھارت میں خطرہ ہو سکتا ہے، ایشیا ہاکی کپ کو نیوٹرل وینیو پر منتقل کرنا چاہئے، پاکستان ہاکی ٹیم نے بھارت میں جانے کیلئے گیند حکومتی کورٹ میں ڈال رکھی ہے۔

پاکستان ہاکی ٹیم کا بھارت جانے یا نہ جانے کا فیصلہ وزیراعظم پاکستان کریں گے، ادھر چیئرمین وزیراعظم یوتھ پروگرام رانا مشہود کا کہنا ہے جس طرح کرکٹ چیمپئنز ٹرافی میں بھارت نے لابنگ کی تھی ہم بھی اسی لائن پر کام کررہے ہیں۔

رانا مشہود کا مزید کہنا تھا کہ ہمارا فیصلہ کھیل کے بہترین مستقبل کیلئے ہو گا۔