پاکستان کی ہاکی ایشیا کپ شرکت کا فیصلہ اگلے ہفتے متوقع

Published On 04 July,2025 08:02 pm

اسلام آباد: (دنیا نیوز) ایشیا کپ میں پاکستانی ہاکی ٹیم کی شرکت کے این او سی کا فیصلہ اگلے ہفتے متوقع ہے۔

پاکستان ہاکی فیدریشن نے ایشین ہاکی فیڈریشن پر واضح کر دیا ہے کہ بھارت جاکرکھیلنے کے لیے حکومت پاکستان کی ہدایات کے منتظر ہیں۔

بھارتی میڈیا نے رپورٹ کیا تھاکہ بھارتی حکومت نے ایشیا ہاکی کپ کے حوالے سے کلیئرنس دے دی ہےکہ پاکستان ٹیم کے انڈیا میں آکر کھیلنےپر انہیں کوئی اعتراض نہیں، ایشین ہاکی فیڈریشن کے زیر اہتمام ایشیاہاکی کپ 27 اگست سے راجگیر میں کھیلا جاناہے،جس میں پاکستان نے بھی حصہ لیناہے۔

ذرائع کے مطابق پی ایچ ایف نے این او سی کے لیے پاکستان سپورٹس بورڈ اور متعلقہ وزارتوں سے رابطہ کررکھاہے، اس سلسلےمیں منگل یا بدھ کو اہم پیشرفت ممکن ہے، پی ایچ ایف حکام کو یقین ہے کہ اگلے ہفتے ہونے والی میٹنگ میں قومی ہاکی ٹیم کی بھارت جاکر ایشیا کپ میں شرکت کےمعاملےپر غور ہوگا۔