ورلڈ جونیئر سکواش چیمپئن شپ: پاکستان پولینڈ کو ہرا کر کوارٹر فائنل میں پہنچ گیا

ورلڈ جونیئر سکواش چیمپئن شپ: پاکستان پولینڈ کو ہرا کر کوارٹر فائنل میں پہنچ گیا

مصر کے شہر نیو قاہرہ میں جاری عالمی جونیئر سکواش ٹیم چیمپئن شپ کے راؤنڈ آف 16 میں سیڈ 6 پاکستان نے پولینڈ کو 0-2 سے شکست دے کر کوارٹر فائنل میں قدم رکھ دیا۔

عبداللہ نواز نے اپنے حریف جون سامبورسکی کو ایک گیم کی قربانی دے کر 1-3 سے مات دی جبکہ دوسرے میچ میں انس علی شاہ بخاری نے سخت جدوجہد کے بعد مدمقابل کھلاڑ مچنائیوکز کو 2-3 سے ٹھکانے لگا دیا۔

قبل ازیں گروپ ایف کے لیگ میچز میں پاکستان نے برازیل اور کویت کو ہرایا تھا، تاہم تیسرے میچ میں فرانس سے 2-1 سے شکست کے باجود پاکستان گروپ چیمپئن کی حیثیت سے راونڈ آف 16 میں جگہ بنانے میں کامیاب رہا تھا۔