برازیلین فٹبال سٹار ’نیمار جونیئر‘ کیریئر کی بدترین شکست پر رو پڑے

Published On 19 August,2025 08:58 pm

سیری اے : (ویب ڈیسک) برازیلین سٹار نیمارجونیئر کیریئر کی بدترین شکست کے بعد رو پڑے۔

سیری اے میں نیمار کی ٹیم سانتوس کو ہوم گراؤنڈ پر حریف کلب واسو ڈی گاما کے ہاتھوں 0-6 سے شکست کا سامنا کرنا پڑا۔

میچ کے بعد نیمار روتے ہوئے میدان سے باہر گئے، ان کے چہرے سے مایوسی نمایاں تھی، اس بدترین شکست پر سانتوس کے کوچ زاویئر کی فوری چھٹی کر دی گئی۔

نیمار کی ٹیم اب تک 19 میچز میں صرف21 پوائنٹس کے ساتھ مسلسل تنزلی کی جانب جا رہی ہے۔