ریاض: (ویب ڈیسک) پرتگال کے سٹار فٹبالر کرسٹیانو رونالڈو نئی تاریخ رقم کرکے بھی اپنی کلب ٹیم النصر کو فائنل نہ جتواسکے۔
النصر کو سعودی سپر کپ کے فائنل میں الاہلی کلب سے پینلٹی شوٹ آؤٹ پر شکست ہوئی، اس میچ کے دوران رونالڈو نے النصر کے لیے اپنا 100واں گول اسکور کیا، اس گول کے ساتھ رونالڈو کیرئیر میں چار مختلف کلبزکے لیے 100 یا اس سے زائد گول کرنے والے پہلے فٹبالر بن گئے ہیں۔
اس سے قبل وہ ریال میڈرڈ، مانچسٹر یونائیٹڈ اور یووینٹس کے لیے بھی 100 سے زائد گول اسکور کرچکے ہیں۔