میدویدیف کو راکٹ توڑنا، امپائر سے تکرار مہنگی پڑ گئی، بھاری جرمانہ

Published On 29 August,2025 12:51 am

ماسکو: (دنیا نیوز) روسی ٹینس پلیئر ڈینیئل میدویدیف کو ریکٹ توڑنا اور امپائر سے تکرار مہنگی پڑ گئی۔

ڈینیئل میدویدیف پر 42ہزار 500ڈالر کا بھاری جرمانہ عائد، یو ایس اوپن کے پہلے راؤنڈ میں ڈینیئل میدویدیف نے میچ ہارنے کے بعد ریکٹ توڑا اور امپائر سے تکرار کی تھی۔

ٹورنامنٹ ریفری نے ڈینیل کو 30 ہزار ڈالرز کا جرمانہ سپورٹس مین کنڈکٹ نہ رکھنے پرکیا اور 12 ہزار 500 ڈالرز کا جرمانہ فیلڈ میں ریکٹ توڑنے پر کیا۔

واضح رہے کہ ڈینیل میچ کے دوران ریفری کے ایک فیصلے پر شدید غصے میں آگئے تھے، یو ایس اوپن کے پہلے راؤنڈ میں روسی ٹینس سٹار اور سابق عالمی نمبر ایک ڈینیل میدودیو کو فرانس کے کھلاڑی بینجمن بونزی سے شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا۔

میچ کے دوران میدودیو نے چیئر امپائر سے اُن کے فیصلے پر بحث بھی کی جبکہ شکست کے بعد اُن کا غصہ مزید بڑھ گیا اور وہ آپے سے باہر ہوگئے پھر اپنا ریکٹ زمین اور بینچ پر مار مار کر توڑ ڈالا۔